پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024

خبریں

تازہ ترین

بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ پیر کے روز مشکے میں سیکورٹی فورسز کی30 گاڑیوں کے قافلے پر حملے کیا دو گھنٹے تک لڑائی جاری رہی ،مشکے میں جھکی کے مقام پر قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچاکر ریاستی فورسز کے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا ۔یہ بات انہوں نے منگل کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے ۔

کوئٹہ :تین گھروں پہ دستی بم سے حملے

کوئٹہ ( )کوئٹہ میں نامعلوم افراد تین گھروں پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے عارف گلی میں نامعلوم افراد نے تین گھروں پر دستی بم پھینک جن میں سے ایک دستی بم پھٹنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جبکہ 2دستی بم نہ پھٹ سکے جنہیں پولیس اور بم ڈسپوزل کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنادیا۔ 

ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد میں بم دھماکے گیس پائپ لائن تباہ

جعفرآباد(ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد میں بم دھماکے گیس پائپ لائن تباہ پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل رپورٹ کے مطابق:۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں نا معلوم افراد نے کنواں نمبر 9اور 12سے نکلنے والی آٹھ انچ قطر کی جنکشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا دھماکے میں گیس پائپ لائن کا تین فٹ ٹکڑا شدید متاثر ہوا جسکے باعث پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔نصیرآباد کے علاقے میر حسن تھانہ کی حدود میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مہذب ممالک پاکستان کی جنگی جرائم کا نوٹس لیں ۔ بی ایس او آزاد

بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ 20جنوری کی علی الاصبح قابض ریاستی فورسز نے کولواہ گیشکور کے سنڈم، عطاء محمد بازار، لدئے بازار سمیت مختلف علاقوں کا گھیراؤ کر کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی اور خواتین و بچوں پر تشدد کر کے بد کلامی کی۔ دوپہر تک لوٹ مار جاری رکھنے کے بعد ریاستی فورسز نے 60سے زائد بچوں و بزرگوں کو اغواء کر کے اپنے کیمپ منتقل کیا۔ لیکن ان گرفتاریوں کے خلاف بلوچ خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے ریاستی فوجی کیمپ کا...

فوجی عدالتوں میں انصاف کا گلہ گھونٹاجائیگا ۔ماماقدیر بلوچ

لاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1872 دن ہوگئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی این بی عوامی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر نور احمد بلوچ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ بلوچوں کی عدم بازیابی کا مسئلہ حل ہونے کی بجائے نہ صرف طوالت اختیار کررہا ہے بلکہ اس تعداد میں ہر آنے والے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ بلوچستان میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے...