پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024

خبریں

تازہ ترین

فوجی عدالتوں میں انصاف کا گلہ گھونٹاجائیگا ۔ماماقدیر بلوچ

لاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1872 دن ہوگئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی این بی عوامی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر نور احمد بلوچ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ بلوچوں کی عدم بازیابی کا مسئلہ حل ہونے کی بجائے نہ صرف طوالت اختیار کررہا ہے بلکہ اس تعداد میں ہر آنے والے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ بلوچستان میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے...

چمالنگ کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں حملہ کیا۔ بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے چمالنگ میں کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی انھوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کی شب بلوچ سرمچاروں نے چمالنگ کے علاقے کْھجا میں کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو ٹرکوں کو نقصان پہنچا حملے کی ذ مہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

بی ایل ایف سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کولواہ میں مالار مچی کے مقام پرسیکورٹی فورسز کے قافلے پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایااور گیشکور میں موٹر سائیکل سوار سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر حملہ کرکے آر پی لیاقت نامی ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔ 

قلات اورنوشکی تین لاشیں برآمد

نوشکی(ہمگام نیوز)نوشکی کے علاقہ ڈاک سے ایک اور نعش برآمد،نعش کی شناخت چالیس روز قبل نوشکی سے اغواء ہونے والے شخص عطاء محمد ولد شاہ محمد کے نام سے ہوئی،تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقہ کلی جمالدینی کے قریب سے چالیس روز قبل اپنے چچازاد بھائی کے ہمراہ اغواء ہونے والے عطاء محمد ولد شاہ محمد کی چالیس روز پرانی نعش گزشتہ روز جمالدینی ڈاک کے دورافتادہ علاقہ سے برآمد ہوگئی،مغوی کو چالیس روز قبل قبائلی رنجش کے بناء پر مسلح افراد نے اغواء کیاتھا،اور اغواء کا مقدمہ نوشکی پولیس میں باقاعدہ درج بھی ہوئی ہے،اس سے قبل مغوی...

کیا برطانیہ اور پاکستان اپنے سیکیورٹی مفادات کے تحت اشتراک عمل قائم کریں گے؟

کیا برطانیہ اور پاکستان اپنے سیکیورٹی مفادات کے تحت اشتراک عمل قائم کریں گے؟جنرل راحیل نے برطانوی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ لندن میں مقیم بلوچ آزادی پسندرہنما حیربیار مری کے خلاف کاروائی کرے(اوین بینیٹ جانز)بی بی سی نیوزپاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان افغان سرحد سے متصل اپنے علاقوں میں طالبان سے کوئی رعایت نہیں برتے گی ۔ اپنے تین روزہ لندن دورے کے موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ’’ آپریشن سردیوں میں بھی اسی طرح جاری رہی گی ، ہم ہرگز پیچھے مڑ کر نہیں...