شنبه, اکتوبر 5, 2024

خبریں

تازہ ترین

تربت: ایف سی چیک پوسٹ پر متعدد راکٹ فائر

تربت(ہمگام نیوز) تربت میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو  تربت کے علاقے میں قریبی پہاڑوں سے نامعلوم افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے  زور دار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان اطلاعت نہیں۔

ڈیرہ بگٹی سیکورٹی فورسز پر حملہ ایک اہلکار ہلاک جبکہ 7زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ایک اہلکار ہلاک جبکہ 7زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سیکورٹی فورسز کا قافلہ ڈیرہ بگٹی شہر سے لوٹی جارہا تھا کہ پٹ فیڈر کے قریب اس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 7زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

فورسز پہ حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے سوئی کے علاقہ آس ریلی میں فورسز اور مقامی سرکاری لشکر کے قافلے پر گھات لگا کر راکٹ لانچروں اور خود کارہتھیاروں سے حملہ کیا مذکورہ قافلہ آپریشن کیلئے جارہا تھا سرمچاروں اور فورسز کے درمیان 6 سے 7 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی جس سے فورسز کے 9 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ دو گاڑیاں بھی تباہ...

ریاستی جارحیت بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ بی ایس او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) ریاستی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں شدت کے ساتھ جاری و ساری ہیں ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ بلوچوں کے مسئلہ پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی مکمل خاموشی کی وجہ سے ریاست پاکستان کو شہ مل رہی ہے جسکی وجہ سے وہ دیدہ دلیری سے آئے روز بلوچ آبادیوں پر چھاپے مار کر عام لوگوں کو ماورائے قانون گرفتار کر کے لے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آواران کے علاقے لباچ اورپسنی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کا آپریشن چادر و چار دیواری کی...

جعفرآباد کے علاقے سے ایک مسخ لاش برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)ضلع جعفرآباد کے علاقے سے لیویز کو ایک لاش ملی ہے جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لیویز کو جعفرآباد کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جیسے تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے لیویز نے لاش قبضے میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال پہنچادی ۔