یکشنبه, اکتوبر 6, 2024

خبریں

تازہ ترین

میرے دونوں بیٹوں بازیاب کرایا جائے۔عطا محمد چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے رہائشی میر عطاء محمد نے صوبائی حکومت اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ اس کے دو بیٹوں کو فوری طور پر بازیاب کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی میر عطاء محمد نے بتایا کہ 15اور 16دسمبر کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکورٹی اہلکار ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور میرے دو بیٹوں عبدالمالک اور یار محمد کو اٹھا کر اپنے ہمراہ لے گئے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں...

مستونگ سے کوئٹہ آتے ہوئے ایک شخص لاپتہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)مستونگ سے کوئٹہ آتے ہوئے پراسرار طور پر ایک شخص لاپتہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق پیر کو مستونگ سے کوئٹہ آتے ہوئے پراسرار طور پر ایک شخص عبدالقادر لاپتہ ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

افغان فوج کا پاکستانی طالبان کے خلاف آپریشن شروع

کابل (ہمگام نیوز) افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فورسز نے صوبہ کنٹر کے ضلع دانگام کے مختلف حصوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا ہے جہاں دس روز سے طالبان اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ افغان ترجمان کے مطابق اب تک آپریشن کے دوران 21 عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ 33 کو زخمی کیا جاچکا ہے جبکہ سات سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ کنٹر کے گورنر شجاع الملک نے بتایا کہ پندرہ سو کے لگ بھگ افغان طالبان نے دانگام...

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکا، دو افراد زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پیر کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کی تھی جس کے پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

آزادی کیلئے قومی لیڈر کی بجائے کئی طبقاتی لیڈرز کی آواز سنائی دیتی ہے۔ ایڈوکیٹ انور بلوچ

سویئزرلینڈ (ہمگام نیوز) سیاسی رہنما محمد انور بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ استحصالی طبقات جاگیردار ،سرمایہ دار اور سردار قدیم تاریخ سے مظلوم اقوام کو غلام بنانے میں قابض حکمرانوں کو ساتھ دینے اور طبقاتی نظام کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے بالادست ریاست کی غاضبانہ اور ظالمانہ قبضہ کو دلائل کے ساتھ جواز فراہم کر کے مظلوم اقوام کی قومی ملکیت کو لوٹ مار کر نے کیلئے قابض کے تسلط کو جائز اور حکمرانی کو قانونی حق سمجھ کر محفوظ راستہ دے کر قابض کی رہنمائی کر تے ہوئے وثوق کے ساتھ کہتے رہے ہیں کہ مظلومیت...