یکشنبه, اکتوبر 6, 2024

خبریں

تازہ ترین

سیکورٹی خدشہ، بیوٹمز11جنوری 2015تک بند

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا عقبی حصہ چار دیواری سے محروم ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے تفصیلات کے مطابق بیوٹمز کے تکتو کیمپس کا عقبی حصہ بڑی تعداد میں چاردیواری سے محروم ہے سانحہ پشاور کے بعد دیگر یونیورسٹیوں کی طرح بیوٹمز کو بھی سیکورٹی خدشات کی بناءپر11 جنوری2015تک کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کا عقبی حصہ جو کہ بلیلی چیک پوسٹ کے قریب ہے چاردیواری سے محروم ہیں جس کی وجہ سے سیکورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال...

بلوچستان میں ایرانی فوج کو کاروائی کی اجازت

تہران(ہمگام نیوز) حال ہی میں ایران اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت اسلام آباد نے تہران کو بلوچ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیئے بلوچستان کی سرزمین میں داخل ہونے اور انہیں قتل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔  یہ دعویٰ ایران کی جوڈیشل اتھارٹی کی ویب سائیٹ ’’میزان‘‘ پر شائع ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ایرانی قومی سلامتی وخارجہ کمیٹی کے رُکن محمد حسن اصفری کا ایک بیان بھی شامل ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ علحیدگی پسند بلوچ عسکریت پسند ایران میں...

ڈیرہ بگٹی، 8انچ گیس پائپ لائن دھماکہ سے اڑا دیا گیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 8انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق اتوار کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی میں 8انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے علاقے میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی گیس کمپنی اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے گیس کمپنی کے حکام کے مطابق متاثر ہونیوالی گیس پائپ لائن کاکام شروع کردیا ہے توقع ہے کہ 24گھنٹوں میں گیس کی سپلائی بحال ہوجائیگی ۔

پشین اور خانوزئی سے پانچ لاشیں برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)ضلع پشین کے علاقے سےپانچ لاشیں برآمد علاقے میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق اتوار کو پشین سے تین لاشیں جبکہ خانوزئی سے دو لاشیں برآمد ہوئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لیکر خانوزئی کے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق دروان گشت پولیس کو اطلاع ملی کہ خانوزئی کے علاقے موچی پہاڑ کے قریب دو لاشیں پڑی ہیں جیسے قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ تین لاشیں پشین میں ایک پل کے نیچے پڑی ہوئی تھی جنہیں تشدد کر ہلاک کیا گیا تھا پانچوں لاشوں کو پولیس نے...

بولان میڈیکل کالج کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بروری روڈ پر بولان میڈیکل کالج کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو نامعلوم افراد نے بولان میڈیکل کالج کے گیٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہوا تھا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے قریبی فلائٹس اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔