جمعه, اکتوبر 4, 2024

خبریں

تازہ ترین

دلجان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ڈی سی آفس آواران کے سامنے احتجاجی دھرنا

آواران:(ہمگام نیوز) آواران سے جبری لاپتہ دلجان بلوچ ولد...

پشتون قومی جرگہ پر حملہ عوامی جدوجہد کو روکنے کی سازش ہے، ماہ رنگ بلوچ

شال:(ہمگام نیوز) بلوچ یکجھتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ...

اٹلی میں Ryanair طیارے میں آگ، 180 سے زائد افراد بحفاظت نکالے گئے

اٹلی:(ہمگام نیوز) جمعرات کو اٹلی کے شہر برنڈیسی کے...

مغربی بلوچستان میں مسلح افراد کا ایرانی فورسز پہ حملہ،تین اہلکار ہلاک

مسلح افراد نے رات کے وقت گشتی پارٹی پر حملہ کیا،پولیس کمانڈر تہران(ہمگام نیوز)مغربی بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں تین ایرانی سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے، پولیس کمانڈر بریگیڈیر حسین رحیمی نے بدھ کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورس کے یہ اہلکار، رات کے وقت گشت کررہے تھے کہ دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی، اس حملے میں تین سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے جن میں ایک اہلکار زیر تربیت تھا۔

نائجیریا: دو لڑکیوں کے خودکش حملے، کم از کم 60 افراد ہلاک

ابوجا(ہمگام نیوز) نائجیریا میں ہونے والے دو مختلف خودکُش حملوں کے نتیجے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ دونوں خودکُش حملے دو لڑکیوں نے مائیدو غوری کی ایک مارکیٹ میں کیے۔ اطلاعات کے مطابق بورنو ریاست کے دارالحکومت میں پہلے ایک حملہ کیا گیا، جس کے بعد وہاں لوگ اکٹھے ہوئے اور پھر دوسرا خود کُش حملہ ہوا۔ حکام نے اس حملے کا الزام شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر عائد کيا ہے۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق حملہ آور برقعہ پوش تھیں۔ ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک متضاد اطلاعات سامنے...

کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 پولیو رضاکار ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین خواتین سمیت 4 پولیورضاکارہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 پولیو رضاکار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد رضاکار شامل ہیں، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے رضاکاروں میں سے دو کی شناخت حمیدہ اوراعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب...

گوادر: کشتی سمندر میں الٹنے سے 2افراد جاں بحق۔

گوادر(ہمگام نیوز) گوادر میں کشتی سمندر میں الٹنے سے 2افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو گوادر میں کھلے سمندر میں شکارکرتے ہوئے کشتی الٹنے سے دو افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے رات گئے تک دونوں افراد کی نعشوں کی تلاش جاری تھی۔

خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن پہ بھی بلوچ خواتین نظر انداز ہو رہے ہیں۔ بی ایس او آزاد

 کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج دنیا میں خواتین کے تشدد کیخلاف عالمی دن منایا جارہا ہے لیکن بلوچستان میں آج بلوچ خواتین بدترین ریاستی دہشتگردی کے شکار ہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی کاروائیوں کے دوران خواتین کو جبری تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغواہ کرکے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں جنگ کے اثرات سے بلوچ خواتین براہراست متاثر ہورہے ہیں گھر اورتعلیمی اداروں سے ان کے بچوں کو اغواہ کرکے ان کو زہنی تشدد کاشکار کیا جاتا ہے...