چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کو ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز)تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ندیم کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی 

مکران و آواران سے کم از کم 15,000لوگ ہجرت کر چکے ہیں۔ ایچ آر سی پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) لاقانونیت سے دل براشتہ ہو کے مکران،خاران اور آواران سے اب تک 15,000 لوگ ہجرت کر چکے ہیں۔ ہیومن رائٹس بلوچستان چیپٹر کے سربراہ طاہر حسین خان نے اخباری نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،یہ ایک سرسری اندازہ ہے کیونکہ مقامی بلوچوں کی بہت بڑی تعداد نے تربت،گوادر،پنجگور،خاران اور آواران کے ضلعوں سے ہجرت کی ہےٗ انھوں نے بتایا کہ مخدوش صورتِ حال کی وجہ سے تربت کے بیشتر تعلیمی ادارے بھی بند ہوگئے ہیں۔ طاہر نے بتایا کہ،لاقانونیت و تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے مکران سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر خاندان کراچی جا رہے ہیںٗ تربت...

واہگہ بارڈر پر ‘خودکش حملہ’، 45 سے زائد افراد ہلاک

لاہور(ہمگام نیوز) واہگہ بارڈر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں سمیت 45 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا واہگہ بارڈر پر پاکستان گیٹ کے قریب کمرشل ایریا میں موجود ایک تندور میں اس وقت ہوا جب معمول کی روایتی پریڈ دیکھنے کے بعد لوگ گھروں کی جانب جا رہے تھے۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے تصدیق کی ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا جس میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوئے ہیں۔

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1778دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1778دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بانک مائیکان ابابکی بلوچ اپنے ہم سفر سہیلی کے ساتھ لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کہتی ہے انسان ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے مگر ہم کہتے ہیں دنیا پر اب بھی وحشی نسلوں کی حکمرانی ہے آج ہمارا وہی حال ہے جو غاروں میں رہنے والے انسانوں کا تھا آج سامراج اپنی مفادات کی خاطر انسانوں کا خون پانی...

سرکاری ملاوں کے پروپگنڈوں کا موثر جواب دینگے،قوم یومِ شہدا کوعقیدت سے منائیں۔ بلوچ علماء فورم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ علماءفورم نے اپنے ایک اخباری بیان میں یوم شہدائے بلوچستان کے مشترکہ قومی دن کے موقع پر بلوچ سالویشن فرنٹ کی جانب سے 13نومبر کو دیئے گئے شٹر ڈان ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ13نومبر کے شٹرڈان ہڑتال پر اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز بند رکھتے ہوئے اسے اپنی ملی انسانی و اسلامی فرائض سمجھیں بلوچ عوام اور تمام طبقہ اپنے قومی شہداءکے دن کو شایان شان طریقہ سے مناکر بلوچستان کی آزادی کے لئے لڑنے والے جذبہ جہاد سے سرشار بلوچ قومی و وطنی...