زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعت کے مطابق گزشتہ ہفتے بروز پیر کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی جسے "قتل" کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، پھانسی دے دی گئی۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت 29 سالہ ذبیح اللہ سارانی ولد موسیٰ ہے جو کہ نیمروز کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذبیح اللہ کو رواں سال زابل میں ایک اجتماعی جھگڑے کے بعد "قتل" کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور زابل کی طغی جیل میں منتقل کرنے کے بعد اسے سزائے موت سنانے کے بعد زاہدان سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔
پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 28 مئی 2025 کو پنجگور کے علاقہ چتکان سے دکاندار سمیت چار افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
مذکورہ دکاندار کی شناخت وہاب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے ایک موبائل کے دکان میں چھاپہ مار کر دکاندار سمیت چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ چھاپے کے دوران قابض پاکستانی فورسز نے دکان میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے جبکہ متعدد قیمتی موبائل بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں جنکی قیمت لاکھوں میں ہیں۔
خیال رہے کہ قابض پاکستانی...
تربت:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے جمعہ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر تربت کے علاقے سنگانی سر سے عدنان طاہر ولد طاہر کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق عدنان طاہر کا تعلق سنگانی سر سے ہے اور وہ قابض پاکستانی پولیس میں ملازم تھے۔ جب وہ ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ راستے میں قابض فورسز نے انہیں زبردستی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان طاہر کا کسی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ باقاعدگی سے...
خاش (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی جسے سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے "قتل" کے الزام میں خاش جیل میں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا، گزشتہ روز اس کے اہل خانہ کی اس سے آخری ملاقات کے بعد اسی جیل میں پھانسی دی گئی۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت 30 سالہ احسان حسین زہی ہے ولد واحد ، ساکن خاش ہے۔
ذرائع کے مطابق احسان کو تقریباً دو سال قبل اس کے قبیلے کے بزرگوں کی جانب سے "قتل" کے الزام میں عدالتی حکام کے حوالے کیا گیا...
شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) بلوچستان یونیورسٹی کی ایک معذور اور بی ایس لائبریری سائنس کی طالبہ ماہ جبین بلوچ کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ ماہ جبین کو 29 مئی 2025 کی صبح تقریباً 3:00 بجے پولیس، سی ٹی ڈی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے مشترکہ آپریشن میں کوئٹہ کے سول اسپتال کے ہاسٹل سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا وہ لاپتہ ہے، اسے عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، اور اسے قانونی نمائندگی، خاندانی رابطہ اور طبی دیکھ بھال تک رسائی...