پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںتربت:پانچ لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں برآمد

تربت:پانچ لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں برآمد

تربت(ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز نے حسب روایت پانچ بلوچ فرزندوں کو اپنے حراست میں قتل کرکے لاشیں مند ہوزئی میں پھینک دی واضح رہے کہ یہ تمام افراد پہلے سے ریاستی آرمی کے ہاتھوں اغوا ہوئے تھے اور آج انہیں شھید کرکے لاشیں مند ہوزئی میں پھینک دی ہیں لاشوں کی شناخت بی این ایم کے رہنما ماسٹر بیت اللہ رہائشی دازن تمپ، آصف ولد ماسٹر انور رہائشی کہنک مند، جاسم ولد رحیم رہائشی گومازی تمپ، نوروز ولد مجید رہائشی لبنان مند اور ماسٹر بیت اللہ کے بیٹے احمد کے ناموں سے ہوئے ہیں ـ ریاستی آئے روز بلوچ اسیران کو شھید کرکے انہیں دھشت گرد قرار دیکر میڈیا اور دنیا کے آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے جبکہ مزکورہ تمام افراد میں سے ماسٹر بیت اللہ 17 جون 2015 کو تمپ سے اغوا ہوئے تھے اور انکے اغوا کے متعلق بی این ایم کی مزمتی بیان ریکارڈ کے طور پر موجود ہے جبکہ ماسٹر کے بیٹے احمد کو 20 اگست 2016 کو تربت سے اغوا کیا تھا اسی طرح آصف ماسٹر انور، نوروز مجید، اور جاسم رحیم بھی ریاستی فورسز کے ہاتھوں اغوا کے بعد لاپتہ کیئے گئے تھے جبکہ آج پاکستانی فورسز اپنی شکست کو چھپانے کی خاطر انہیں میڈیا میں دھشت گرد قرار دے کر اپنی شکست کو چھپانے کی کوشش میں ہے دریں اثنا پاکستانی آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ ان لوگوں کی شھادت کو ایک مقابلہ قرار دے رہے ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی اور اس جھوٹ کو تقویت پاکستانی میڈیا کی جانب مل رہا ہے جبکہ پاکستانی میڈیا بھی آئی ایس پی آر کی طرح بلوچوں کی موقف توڈ مروڈ کر پیش کرنے کی کوشش میں مگن ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز