شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںشمالی کوریا کی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے جنوبی کوریا میں امریکی...

شمالی کوریا کی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے جنوبی کوریا میں امریکی مزائیل سسٹم کی منتقلی شروع۔

سیؤل(ہمگام نیوز) جزیرہ نما کوریا میں مسلسل بڑھتے تناؤ کے بعد امریکا نے جنوبی کوریا میں متنازعہ میزائل شکن دفاعی نظام کی تنصیب کے لیے وہاں آلات منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ چین نے واشنگٹن حکومت کے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر اُس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیشِ نظر امریکا نے جنوبی کوریا میں 146تھاڈ145 نامی ایک متنازعہ میزائل شکن دفاعی نظام نصب کرنے کے لیے اس کے آلات جنوبی کوریا منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سیول میں جنوبی کوریائی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ میزائل شکن دفاعی نظام کے مختلف حصے لے کر آنے والے پہلے کنٹینر کو صوبے گائیونگ سانگ میں تنصیب کے مقام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ سیول حکام کے مطابق یہ نظام اس سال کے آخر تک مکمل طور پر کام کرنے لگے گا۔ جنوبی کوریا کے میڈیا پر نشر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ بظاہر میزائل شکن آلات سے لدی گاڑیاں ملک کے جنوب میں سیئنگ یُو نامی شہر کے ایک گولف کورس کی جانب روانہ ہیں۔ اس موقع پر کئی مقامی افراد مظاہرہ بھی کرتے دکھائی دیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس نظام کی تنصیب سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکا اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اس دفاعی نظام کی تنصیب شمالی کوریا کی جانب سے کسی ممکنہ میزائل حملے کے خلاف دفاع ہے۔ امریکا نے شمالی کوریا کے اہم اتحادی چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ تاہم چین اور روس اس دفاعی نظام کو اپنے سکیورٹی مفادات کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ چین کے مطابق اس نظام پر نصب طاقتور ریڈار کی رینج صرف جزیرہ نما کوریا تک ہی محدود نہیں ہے جس کی وجہ سے چین کو سکیورٹی مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔ انہی وجوہات کی بنا پر بیجنگ نے جزیرہ نما کوریا میں تھاڈ نظام کی تنصیب پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز