شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںمغربی بلوچستان : بلوچ عالم دین کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ

مغربی بلوچستان : بلوچ عالم دین کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ

سرباز (ہمگام نیوز)  مغربی مقبوضہ بلوچستان بلوچ عالم دین کی گرفتاری کے بعدحالات کشیدہ،  تفصیلات کے مطابق مولوی فضل الرحمن کوہی کے ایرانی قابض فورسز کے ہاتھون گرفتاری پر سرباز کے علاقے میں لوگ احتجاج کررہے ہیں
یہ اظلاعات بھی آرہے ہیں کہ ایرانی حکومت مولوی کوہی کو رہا کرنے پر راضی ہوچکا ہے، لیکن عوام کی طرف سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ حالات نارمل ہونے کے بعد حکومت ان سرکردہ لوگوں کو پکڑے گی جنہوں نے اس احتجاج کی سرکردگی ہے۔
یاد رہے کہ پیش امام پشامگ واجہ فضل الرحمن کوہی پیر کے روز مشھد میں روحانیت کے حصوصی عدالت میں پیش ہوا جہاں انہیں گرفتار کیا گیا، عدالت کے احاطے میں موجود رشتہ داروں اور دوست احباب کو یہ کہا گیا کہ مولوی صاحب آج رات ہمارا مہمان ہے اپ لوگ یہاں سے جائیں وگرنا آپ لوگوں کیلئے خیر نہیں ہوگا!

یہ بھی پڑھیں

فیچرز