جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںپاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے پاکستانی فوج پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے شام سرمچاروں نے زعمران کے علاقے کلگ وکائی میں پاکستان آرمی کی کیمپ پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دو اپریل کو رات دس بجے کیچ کے علاقے شہر ک پگنش میں پہاڑی پر آرمی کیمپ پر بھی راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ ان حملوں میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔ شہرک میں قائم آرمی کیمپ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی تحفظ کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ شہرک و گرد و نواح میں فوجی بربریت سے علاقے کی اکثریتی آبادی ہجرت پر مجبور ہوکر در بدر و کمپسری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ ترقی کے نام پر پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے بلوچستان میں بلوچ آبادیوں کو بے دخل کرکے بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی تمام حربوں کو آزما رہے ہیں۔ سی پیک منصوبے کے بعد فورسز کی تعداد میں اضافہ اور آپریشن میں تیزی، اغوا ااور قتل کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ اور اُس کے بعد مردم شماری کا ڈرامہ انہی پالیسیوں کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز