پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںکراچی:فائرنگ سے سابق فوجی افسر ہلاک

کراچی:فائرنگ سے سابق فوجی افسر ہلاک

کراچی( ہمگام نیوز) بلوچ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے ایک سابق افسرہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے بلوچ کالونی پل کے قریب ایک کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار ریٹائرڈ کرنل طاہر ضیاء ہلاک جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ مقتول کی موت سر میں گولی لگنے سے واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز