جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںصحافی برادری بلا خوف ولا لچ آپر یشن زدہ علا قوں کا...

صحافی برادری بلا خوف ولا لچ آپر یشن زدہ علا قوں کا جلد دورہ کر یں۔ بی ایل اے

 کو ئٹہ(ہمگام نیوز)بی ایل اے کے ترجمان جینئد بلوچ نے کہا ہے کہ مارواڑ اورسا نگھٹرکے درمیانی علا قوں یعنی لا کڑا ،کور کری ،گوزی میں گز شتہ ایک ہفتے سے فورسز کے آپریشن کے سلسلے میں گز شتہ روز یعنی 9نو مبر کوصبح دوبارہ انہی علا قوں میں ہیلی کا پٹر وں کے ذریعے فورسز کے اہلکا روں کو اتا را انہوں نے 60کے قریب گھروں اور ایک ہزار ایکٹر پر جنگل اور فصلوں کو جلا نے کے سا تھ ایک بار پھر اپنے اس عمل کو دوہراتے ہو ئے 40خواتین اور 6معصو م بچوں کو اغواء اور مردوں کو اسی جگہ پر شہید کیا ۔یہ بات انہوں نے منگل کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلا یٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ان تمام آپر یشن کی حقیقت جھو ٹ ،فریب اورسیا ہ کر توتوں کے تمام ویڈیوز ثبوت کے ساتھ موجود ہیں اور اغواء ہو نے والی خواتین کے نام اور تفصیل موجود ہے جو جلد شا ئع کر دیں گے ان تما م انسا نیت سوز مظالم اور انسا نی حقوق کی مسلسل پا مالیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خا مو شی ریا ست کے ساتھ بر ائے راست ہمدردی رکھنے کے برابرہے تمام جنگی قوانین اور انسانی حقوق کی خلا ف ورزی یعنی خواتین اوربچوں کا اغواء غیر انسانی عمل خو د شروع کیا اب ہم بھی بے رحم اور انسا نیت کی سوچ کو بلا طا ق رکھ کر اس عمل کو آخر ی انجام تک پہنچا ئیں گے اب ہمارے بھی قہر سے ریاست اور اس کے ذرخرید اور خا ندان سمیت بچے اور خواتین بھی محفو ظ نہیں ہو نگے پھر انسانی حقو ق کی تمام تنظیمو ں کا اخلا قی حق بنتا ہے کہ مکمل خا مو ش رہیں کیونکہ جب ظالم کے ظلموں کو دیکھنے کے بعد ضمیر خوف و لالچ میں تڑ پ تڑ پ کے مر چکا ہو تو پھر مظلوموں کی مجبوراً دشمن کے خلاف ہر غیر انسانی درعمل پر ویلاکرنا انسانیت ،انسانی سو چ ،انسانی حقو ق جیسے بلند و بالادعوے پر ایک سیاہ دھبہ ہو گا صحافی برادری اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریو ں اور صلا حیتوں کو بر وئے کار لا تے ہو ئے بلا خوف ،بلا لا لچ آپر یشن زدہ علا قوں کا جلد دورہ کر یں اور تمام حقا ئق دنیا کے سامنے غیر جانبداری کے ساتھ پیش کریں تاکہ ریاست کے تمام جھو ٹ نمایاں ہو ں جو کہ مسلسل آپریشن ہو نے سے انکار کر رہیں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز