Homeخبریںاسرائیل کی جنگ بندی فلسطینیوں کی فتح کی نمائندگی کرتی ہے، حماس

اسرائیل کی جنگ بندی فلسطینیوں کی فتح کی نمائندگی کرتی ہے، حماس

رملہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی کا اعلان نیتن یاہو کی شکست اور فلسطینیوں کی فتح کی نمائندگی کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حماس کے عرب اور اسلامی تعلقات بیورو کے ایک رکن، علی برکھے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا جب تک حماس اور اسرائیل کے مابین دنوں سے کام کرنے والے ثالثوں کی آواز نہیں سنیں گے عسکریت پسند چوکس رہیں گے۔

انہوں نے مزید واضع طور پر بتایا کہ اسرائیل کی جنگ بندی کا اعلان نیتن یاہو کی شکست اور فلسطینیوں کی فتح’کی نمائندگی کرتا ہے۔ واضع رہے اسرائیل اور فلسطین کے مابین مصری ثالثوں کے مقرر کردہ وقت کے مطابق گذشتہ روز سیز فائر کی اہم پیشرفت کا باضابطہ آغاز ہوا ہے۔

امریکی صدر جو بائڈن نے بھی سالوں کی بد ترین لڑائی کے بعد تباہ کن غزہ کی پٹی کو انسانی ہمدردی کے تحت بچانے کا وعدہ کیا ہے۔

Exit mobile version