Homeخبریںاسرائیلی جارحیت تعلقات کو معمول پر لانے کا نتیجہ ہے، ایرانی وزیر...

اسرائیلی جارحیت تعلقات کو معمول پر لانے کا نتیجہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

نیویارک(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے صہیونیاپارتھائیڈ حکومت کے سامنے فلسطینیوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے آس پاس دوسرے عرب علاقوں پر قبضہ کرنا صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نےمزید اس بات کو واضع کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطین پر قبضہ کرکے آس پاس کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے بنیاد پر تجارت کاری بڑھانہ چاہتاہے

یہ بات محمد جواد ظریف نے اپنے بیان میں کہی جو گزشتہ روز ایرانی مندوب ‘مجید تخت روانچی’ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین سے متعلق منعقدہ ایک نشست میں پڑھا۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد کہیں ممالک نے اسرائیلی حکومت کو اسکی جارحانہ رویوں کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جسکی واضع مثال ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ہے۔

Exit mobile version