Homeخبریںاسلام آباد: فائرنگ سے سرفراز بگٹی کا محافظ زخمی،حملہ آور اسلحہ بھی...

اسلام آباد: فائرنگ سے سرفراز بگٹی کا محافظ زخمی،حملہ آور اسلحہ بھی لے گئے

اسلام آباد (ہمگام نیوز) شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی رہائش گاہ کے باہر کھڑے ان کے گارڈ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔

زرائع کے مطابق وزیر داخلہ کا لال جان مسوری بگٹی نامی گارڈ رہائش گاہ کے باہر ڈیوٹی دے رہا تھا جسے مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

زرائع کا کہنا ہے حملہ آور نگران وزیر سرفراز بگٹی کے گارڈ کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

Exit mobile version