Homeخبریںسمیر بلوچ اور رخسانہ عرف ھانی گل بلوچ کے اغوا اور بہیمانہ...

سمیر بلوچ اور رخسانہ عرف ھانی گل بلوچ کے اغوا اور بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ پانک

شال( ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے انسانی حقوق کی ادارہ پانک نے میاں بیوی سمیر بلوچ اور رخسانہ عرف ہانی گل بلوچ کے اغوا اور بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ “بلوچ مہاجرین کے خلاف اس طرح کی تشدد کی کارروائیاں ریاستی دہشت گردی ہے۔ اور ایسے واقعات کو ہم برداشت نہیں کر سکتے ہیں ۔

 ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اسی تسلسل کا حصہ ہے جہاں دنیا بھر میں بالخصوص ایران اور افغانستان جیسے پڑوسی ممالک میں بلوچ فرزندوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ہم بین الاقوامی برادریوں سے ایسے واقعات کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

 مزید برآں پانک متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری کارروائی کریں اور مکمل تحقیقات شروع کریں اور اس ہولناک جرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 آخر میں انہوں نے مہذب دنیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے مظالم کے خلاف موثر کارروائی کریں۔

Exit mobile version