Homeخبریںبحیرہِ عرب سے سمندری طوفان بحیرہِ بلوچ کی جانب بڑھنے کا خدشہ،انتباہ...

بحیرہِ عرب سے سمندری طوفان بحیرہِ بلوچ کی جانب بڑھنے کا خدشہ،انتباہ جاری

گوادر (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تمام ماہی گیروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ JMICC کے الرٹ نمبر93/2023 مورخہ 04 جون 2023ءکو محکمہ ماہی گیری کے ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان گوادر و ڈائریکٹر میرین فشریز گوادر کو اطلاع دی گئی ہے کہ موسمی اعدادوشمار شمار کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے باعث 08 جون 2023ءکو ایک سائیکلون “بپرجوے” بن رہا ہے۔

مختلف طریقوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ طوفان مکران کے ساحل کی طرف بڑھنے کا امکان ہے اور JMICC سینٹر کی موسم پر گہری نظر ہے جوکہ وقتاً فوقتاً موسم کی صورتحال پر آگاہ کرتا رہے گا اور محکمہ ماہی گیری بلوچستان گوادر ماہی گیروں کو موسم کی صورتحال سے اطلاع کرے گی۔

لہذا تمام ماہیگیران کو مطلع وتاکید کی جاتی ہے کہ 08 جون 2023ءسے لیکر 14جون 2023ءتک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں مع انجن، جال اور دیگر ماہی آلات کو محفوظ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی نقصانات اور پریشانی دوچار نہ ہوسکیں۔

Exit mobile version