Homeخبریںبراہوئی زبان کا شاعر فورسز کے ہاتھوں اغوا

براہوئی زبان کا شاعر فورسز کے ہاتھوں اغوا

کوئٹہ ( ہمگـام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں براہوئی زبان کا شاعر خواجہ محمد مزمل قمبرانی کو اپنے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا.

زرائع کے مطابق قابض فورسز نے خواجہ محمد مزمل کو گرفتار کرنے کے لیے آج بروز اتوار تقریباً دوپہر 1 بجے ان کے گھر پر چھاپہ مارا.

خیال ریے بلوچستان بھر میں کئی بلوچ شاعر اور فنکار قابض فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء ہوئے ہیں جبکہ کچھ عرصے سے بلوچستان بھر میں فورسز کے ہاتھوں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوا ہے.

Exit mobile version