Homeخبریںبسوں کے حادثات ٹرانسپورٹ کمپینیوں کے بےدریغ دولت کمانے کا نتیجہ۔ بس...

بسوں کے حادثات ٹرانسپورٹ کمپینیوں کے بےدریغ دولت کمانے کا نتیجہ۔ بس ڈرائیورز

شال: (ہمگام نیوز) بس ٹرائیورز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بس ٹرانسپورٹرز کی غیر ذمہ داریاں اب اپنی حدیں پار کرچکی ہیں۔ بے دریغ دولت کمانے کے جنون میں مبتلا ان بس ٹرانسپورٹرز کو مسافروں کے جان کی کوئی پرواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں اس قدر لالچی اور خودغرض ہوچکی ہیں کہ جس دن انکی گاڑیاں لمبی سفر سے آتی ہیں یہ ڈرائیوروں کی نیند پوری ہونے سے پہلے انہیں دوبارہ سفر پر روانہ کردیتے ہیں۔ سفر کے دوران کئی حادثے ڈرائیوروں کے سوجانے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کوئٹہ سے پنجگور آنے والی المقبول کی بس اسی وجوہ کی بنا پر لک پاس کے قریب بے قابو ہو گئی تھی. بس کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ اگر ٹرانسپورٹرز کی غیر ذمہ داریاں یوں ہی جاری رہیں تو ہر سفر مسافروں کیلئے جان لیوا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام بالا اس خطرناک کھیل سے بے خبر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور ٹرانسپورٹرز مسافروں کی جان کے بدلے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔

Exit mobile version