Homeخبریںگوادر حملے میں 7 اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

گوادر حملے میں 7 اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

شال: (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی صبح آٹھ بجے سرمچاروں نے گوادر میں دڑامب کے پہاڑی علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کے سات اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔ اسکے علاوہ گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ اس میں بم ڈسپوزل ٹیم شامل تھی جو آکاڑہ ڈیم سے چوکیوں کی جانب جار ہے تھے جہاں ایک بڑی چھاؤنی قائم کی گئی ہے۔ سرمچاروں کی بہتر ین حکمت عملی اور بروقت اطلاع پر کارروائی میں دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ لوچ سر زمین کے دفاع کے لئے لڑنے والے سرمچاروں کی زندگی کا مقصد ایک آزاد و خوشحال بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔ اپنے وطن کی محبت سے سرشار سرمچار پاکستانی قابض فوج کی ہر نقل و حرکت اور منصوبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی مقام پر مہلک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک مہلک حملے جاری رکھے گی۔

Exit mobile version