Homeخبریںبلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جانبحق پانچ زخمی

بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جانبحق پانچ زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں المعز شوگر ملز کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، جبکہ کڑی خیسور کے قریب 20سالہ چرواہا سی آر بی سی نہر میں گر کر ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں چشمہ روڈ المعز شوگرملز کے قریب موٹر کار ڈرائیور سے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس سے موٹرکار میں سوار ایک نوجوان شانی بلوچ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔دوسرے واقعہ میں 20سالہ نوجوان چرواہا عطاء الرحمن بھٹہ سی آر بی سی نہر میں گر کر ڈوب گیا ، جس کی نماز جنازہ اس کے آبائی علاقہ وانڈہ بھٹہ میں ادا کر دی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق لورالائی میں اتفا قیہ گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی میں فرحت خان نا می شخص پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے لاش کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

مزید رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان کے کمیشن کے تنازعہ پر چچازاد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ناصر آباد کے علاقے کلی حاجی علی خان ناصر میں کوئلہ کان کے کمیشن کے تنازعے چچازاد کی فائرنگ سے نعمت اللہ اور عرفان اللہ کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حاجی عبدالصمد ناصر کے بیٹوں کی فائرنگ سے انکے چچازاد نعمت اللہ اور عرفان اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی ریفر کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔دوسری جانب فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں راہگیر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حبیب قلعہ روڈ پر پرانا مویشی منڈی کے قریب فائرنگ سے فاقرالعقل نوجوان معصوم خان ساکن غریب آباد اور نصیب اللہ ہوتک ساکن کلی سلیمان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال دکی پہنچادیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں دھماکے سے زخمیوں ہونے والوں میں سے ایک زخمی زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Exit mobile version