Homeخبریںبلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 9 افراد جانبحق چار زخمی

بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 9 افراد جانبحق چار زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں اور شہریوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 9افراد جانبحق چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے لورالائی میں ٹریلر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جاں بحق ہونے والے کی شناخت شفیع اللہ ولد حیات خان قوم سلیمانخیل سکنہ کوئٹہ سے ہوا ہےجب کے ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کی شناخت شمس الحق ولد فردوس خان قوم سلیمانخیل سکنہ کوئٹہ سے ہوا ہےایدھی زرائع

رپورٹ کے مطابق حب میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا زرائع کے مطابق حب بھوانی اسٹاپ شیخ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 16 سالہ اعجاز ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔لاسیزئی کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں احتجاج کیا۔لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو میں رات کو نہ ڈاکٹر تھا نہ ہی اینٹی اسنیک ویکسین تھی، اسپتال کے ایم ایس نے پرائیویٹ کلینک کھول رکھی ہے اور ڈیوٹی کے وقت ایم ایس اپنے پرائیویٹ کلینک میں مصروف تھے، سانپ کے کاٹنے کی ویکسین بھی ایم ایس کے گھر سے لائی گئی۔ جاں بحق نوجوان کے والد نے سٹی تھانہ کوہلو میں اسپتال کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

مزید تفصیل کے مطابق وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر کے قریب وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر میں طبی امداد دی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری نے کہا ہے کہ ایک زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا گیا ہے۔

وڈھ میں کئی ہفتوں سے جاری تنازعہ کی وجہ سے دو جانب فریقین کی فائرنگ اور گولہ باری سے مزید ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی، زرائع کے مطابق فریقین کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے ۔فائرنگ کی زد میں مزید ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی ،جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب مختلف علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے۔ فائرنگ کے باعث امان اللہ شیخ مینگل زخمی ہوئے جن کو علاج کے لئے کراچی لیجایا جا ریا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے جبکے فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی جس کا علاج جاری ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی تاریں گھر میں گرنے سے 5 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کے مطابق علاقہ شرقی میں ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی کی تاریں گھر میں گری تھیں۔ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاریں گھر میں گرنے سے کرنٹ پھیل گیا اور 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاںبحق ہونے والوں میں بہرام ولد محمد ایوب قوم لہڑی ،عبدالحئی ولد عبدالروف قوم شیخ اور اس کی اہلیہ جبکہ دو بیٹے حافظ عبدالعظیم ولد عبدالحئی قوم شیخ ،حافظ عبدالقیوم ولد عبد الحئی قوم شیخ شامل ہیں، تمام افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version