Homeخبریںبولان: فائرنگ سے دو لیویز اہلکار ہلاک

بولان: فائرنگ سے دو لیویز اہلکار ہلاک

بولان (ہمگام نیوز) کرتہ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک لاشوں کو سول ہسپتال مچھ میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

 

مقتولین میں باپ اور اسکا جواب سال بیٹا شامل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کچھی بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے کرتہ بولان میں لیویز کے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

 

واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس کچھی کے اہلکاروں نے لاشوں کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ۔

 

جہاں مقتولین کی شناخت وصم خان اور عبدالمالک کے نام سے ہوئی جو باپ اور بیٹے تھے مقتولین کا تعلق جتوئی قبائل سے ہے۔

 

لیویز ذرائع کے مطابق واقع قبائلی رنجش کی بناء پر پیش آیا ہے لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی مقامی لیویز کررہی ہے۔

Exit mobile version