Homeخبریںبیرجند اور کہنوج کے جیلوں میں 2 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے...

بیرجند اور کہنوج کے جیلوں میں 2 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

بیرجند/کہنوج( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دو مختلف شہروں بیرجند اور کہنوج کے جیلوں میں دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے انہیں پھانسی دی گئی۔ تفصیلات کے بروز اتوار بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی محمد گورگیج ولد معین الدین ساکن دزاپ/زاہدان پھانسی دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق محمد کو 2020 میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے ان عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

دریں اثنا اتوار کے دن کہنوج جیل میں 48 سالہ عبدالغنی اربابی ولد عبدالوہاب ساکن سراوان کو پھانسی دی گئی۔

کہا جاتا ہے کہ عبدالغنی کو 2020 میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

 کہنوج جیل عدالتی اور جیل حکام نے عبدالغنی کو اس کے اہل خانہ کو بتائے بغیر پھانسی دے دی جبکہ کہنوج جیل کے انتظامی اور عدالتی عملے کے مطابق اس کی سزائے موت کو ایک ڈگری کی کمی کے ساتھ عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا لیکن اسے پھانسی دے دی گئی ۔

Exit mobile version