Homeخبریںبی ایل ایف نے پنجاب جانے والی گیس ٹینکر کو بم دھماکے...

بی ایل ایف نے پنجاب جانے والی گیس ٹینکر کو بم دھماکے سے اڑانے اور ڈنڈار چوکی پر حملے کی زمےداری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے دس مئی کو دوپہر تین بجے مکران کوسٹل ہائی وے پر گوادر کے علاقے معکولہ کے مقام پر ایک پُل پر بم نصب کرکے گیس لے جانے والی ٹینکر کو نشانہ بنایا، جس سے ٹینکر اور پُل دونوں تباہ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ٹینکرز گوادر پورٹ سے ایل این جی اور ایل پی جی لیکر پاکستان کے مختلف علاقوں میں پہنچاتے ہیں۔ یہ ان استحصالی منصوبوں کا حصہ ہیں جس کے تحت پاکستان نے دوسرے ملکوں سے معاہدے کئے گئے ہیں۔ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)، ریکوڈک اور سیندک منصوبے انہی استحصالی منصوبوں کا حصہ ہیں۔ بلوچ قوم کی مرضی اور منشا کے بغیر یہاں کسی نے بھی سرمایہ کاری کی تو وہ اپنے تمام تر نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام ٹرانسپورٹرز کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں پاکستان کے استحصالی منصوبوں میں اپنی گاڑیوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔

ایک اور کارراوائی میں ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نےگذشتہ روز دس مئی کو ساڑھے پانچ بجے ضلع کیچ میں ڈنڈار کے علاقے مادگ قلات میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا، جس سے دشمن فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔  سرمچاروں نے پہلے چوکی کی مورچہ پر موجود فوجی اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ اس کے بعد چوکی کو راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

Exit mobile version