HomeBaloch Zahg Labzankتربت، مسلح افراد کی فائرنگ،دو افراد ہلاک

تربت، مسلح افراد کی فائرنگ،دو افراد ہلاک

کیچ (ہمگام نیوز) پولیس کے مطابق تربت چاہسر کراس میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے نورالہی مکینک شاپ پر فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے جن کی شناخت نور الہی ولد ابوبکر اور استاد نعیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزکورہ مقام پر کار وش سروس کے پیچھے گیرج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گیرج کا مالک نورالہی اور ان کا ایک کاریگر استاد نعیم ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

Exit mobile version