Homeخبریںسوئی میں آپریشن،کئی مال مویشی ہلاک،فائرنگ سے فوجی اہلکار ہلاک،تین زخمی

سوئی میں آپریشن،کئی مال مویشی ہلاک،فائرنگ سے فوجی اہلکار ہلاک،تین زخمی

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی میں پاکستان آرمی کا مقامی آبادی کیخلاف آپریشن،مقامی لوگوں کے مال مویشیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک،فائرنگ سے فورسز کا ایک اہلکار ہلاک،3 زخمی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے مقام رئیس توک میں عام آبادیوں پر پاکستانی فورسز نے دھاوا بول دیا۔

آپریشن کے دوران فورسز نے عام آبادیوں کے مال مویشیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جب کہ نامعلوم مسلح افراد نے فورسز پر جوابی فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک جب کہ تین زخمی کردیئے۔

اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کے بعد حواس باختہ فورسز نے مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے کئی کسان اور خواتین و بچوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔

Exit mobile version