Homeخبریںتربت سے بلوچ نوجوان پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

تربت سے بلوچ نوجوان پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے آسکانی بازار سے پاکستانی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں تقریبا دو بجے چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر شبیر بلوچ ولد بشیر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ شبیر کی ہمشیرہ نے جاری آڈیو رپوٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ رات میرے گھر سے بھائی کو فورسز کے اہلکار نے گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بناکر بے ہوش کردیا اور اٹھاکر لے اپنے گئے ۔

انھوں نے کہا کہ جب میں نے پوچھا کہ کیوں میرے بھائی کو اس طرح تشدد کرکے لے جا رہے ہو تو انھوں نے مجھے مارا پھینٹنا اور گولیاں بھی چلائیں ۔

 انھوں نے سول سوسائٹی انسانی حقوق کے اداروں سمیت عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی آواز بنیں اور بھائی کو منظرِ عام پر لانے کیلئے ریلی اور احتجاج کا حصہ بنیں تاکہ انھیں فورسز جعلی مقابلے میں مار نہ دیں ۔

Exit mobile version