Homeخبریںتربت: شہر میں فائرنگ سے 6 مزدور ہلاک،2 زخمی

تربت: شہر میں فائرنگ سے 6 مزدور ہلاک،2 زخمی

کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں رات گئے نامعلوم افراد نے ٹھیکیدار نصیر احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ جس سے وہاں موجود 6 افراد موقع پر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت رضوان ولد اللہ داد، شھباز ولد ممتاز، وسیم ولد ممتاز، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر ساکنان ملتان اور نارووال جبکہ زخمیوں میں غلام مصطفی ولد نزیر احمد سکنہ ملتان اور توحید ولد جاور خان سکنہ نارووال پنجاب ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات پیش آیا، مقتول ٹھیکیدار کے ہاں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مزدوری کررہے تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ضروری کارراوائی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔

Exit mobile version