Homeخبریںتمپ میں منہاج مختار اور دیگر کے گھروں پر فورسز کا حملہ،دو...

تمپ میں منہاج مختار اور دیگر کے گھروں پر فورسز کا حملہ،دو نوجوان لاپتہ

 

کیچ (ھمگام نیوز) تمپ میں بلوچ انقلابی گلوکار استاد منہاج مختار سمیت دیگر کے گھروں پر فورسز نے حملہ کرکے موبائل فونز چھین کر دو نوجوانوں کو لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے قابض پاکستانی فورسز نے تمپ کے علاقے کونشکلات میں بلوچ انقلابی گلوگار استاد منہاج مختار، عطااللہ ولد قاضی شیر محمد،میرین ولد داد محمد اور شہید عرفات بلوچ کے گھروں پر حملہ کیا۔

قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ انقلابی گلوکار استاد منہاج کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر والوں سے ان کے موبائل فونز چھین لیے جب کہ انکے بزرگ والد محمد بخش کو سنگین نتائج کی دھمکی دی،کہا علاقے سے نقل مقانی کرکے ہمیشہ کیلئے نکل جائیں۔

علاقے میں قابض پاکستان آرمی نے عطا اللہ ولد قاضی کے گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں پر تشدد کیا، قیمتی اشیاء کی تھوڑ پھوڑ کی اور انکے جوان بیٹے اسرار بلوچ کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا۔

اس کے علاوہ قابض پاکستان آرمی نے میرین ولد داد محمد کے گھر پر بھی دھاوا بولا اور انکے جوان بیٹے جلال کو بھی اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ماضی میں کئی بار انکے گھر پاکستانی فورسز کی مظالم کے نظر ہوئے تھے جہاں کئی مرتبہ گھروں میں لوٹ ماری کرکے جلائے گئے اور نوجوانوں کو حسبِ معمول جبراً لاپتہ کیا گیا۔

Exit mobile version