Homeخبریںجسقم کے چیئرمین کے گھر پر ریاستی اداروں کا حملہ

جسقم کے چیئرمین کے گھر پر ریاستی اداروں کا حملہ

کراچی (ھمگام نیوز) جئے سندھ قوم محاز کے چیئرمین کے گھر پر ریاستی اداروں کا حملہ تاہم وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن جدید میں پاکستانی فورسز کے نقاب پوش اہلکاروں نے جئے سندھ قومی محاز (جسقم) کے چیئرمین صنعان خان قریشی کے گھر پر فائرنگ کی۔

خوش قسمتی سے فائرنگ کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم گھر کے دیوار اور دروازوں پر گولیوں کے واضع نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

جسقم چیئرمین صنعان خان قریشی نے میڈیا سے سے بات چیت میں کہا کہ 8 سے 10 ہائیسٹ گاڑیوں میں سوار پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس ایجنسیوں کے اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کرکے حملہ کیا جب میں اپنے بھائیوں کے ساتھ گھر کے باہر اوطاق میں بیٹھا ہوا تھا۔

دوسری جانب اس واقع کے خلاف آج سندھ بھر میں جئے سندھ قومی محاز کی کال پر احتجاج ، مظاہرے ، دھرنا دینے کا سلسلہ جا ری ہے۔

Exit mobile version