Homeخبریںجھاؤ اور مشکے میں پاکستان آرمی کی بربربیت جاری

جھاؤ اور مشکے میں پاکستان آرمی کی بربربیت جاری

 

آواران (ہمگام نیوز) مشکے اور جھاؤ میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق رات گئے فورسز اور ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے مل کر مشکے کرکی ڈل اور کالار میں چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد متعدد مرد حضرات کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا۔

 

تاہم زیر حراست لاپتہ کئے جانے والے افراد کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں.

 

دوسری جانب جھاؤ کوھڑو اور آس پاس کے قصبوں سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ ایک ہفتے سے قابض فورسز لوگوں کو روزانہ کوھڑو کے مرکزی کیمپ بلاکر ان سے بلا معاوضہ کام کروارہے ہیں ۔

 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگ ایک طرف سے مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں دوسری جانب فوجی اہلکار ان سے بلا معاوضہ کام لے کر ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں.

Exit mobile version