Homeخبریںایران نے بندر عباس جیل میں آج ایک اور بلوچ قیدی کو...

ایران نے بندر عباس جیل میں آج ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی

بندرعباس (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل 7 مارچ کو بندرعباس جیل میں آج ایک اور بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ـ

تفصیلات کے مطابق قابض ایران نے آج ایک بار پھر بندرعباس جیل میں ایک اور بلوچ قیدی 46 سالہ “شہ بخش استادی” ولد خدابخش ، جو کہ محمود کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور شادہ شدہ ، دو بچوں کے والد ہیں پنوج کا رہائشی ہے، کو پھانسی دی گئی ـ

رپورٹ کے مطابق شاہ بخش استادی کو نومبر 2018 میں بندر عباس میں منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز زاہدان کے علاقے گلہای سے تعلق رکھنے والے حمید شاہوزہی ،بہرام بہزادی ولد پیری ساکن درزاہ رمشک اور محمد امین جاوشیری کو پھانسی دی گئی تھی ـ

Exit mobile version