Homeخبریںخفیہ ادارے کے اہلکاروں کے ہاتھوں رخشان کا رہائشی لاپتہ 

خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے ہاتھوں رخشان کا رہائشی لاپتہ 

 

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ رات نذیر احمد کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں کیمپ منتقل کردیا.

 

زرائع کے مطابق نذیر احمد کا تعلق رخشان سے ہے اور وہ ایران بارڈر میں تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں

 

ان کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا نذیر احمد خاندان کا واحد کفیل ہے. لواحقین نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ نذیر احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا اگر واقعی ان کا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے.

Exit mobile version