Homeخبریںجھاؤ میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک...

جھاؤ میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیاہے۔ بی ایل ایف

شال (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچارواں نے آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے ڈولیجی میں 05 ستمبر منگل کی شام ساڑھے چھ بجے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک و دو کو زخمی کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی سے حملہ آور ہو کر دشمن فوج کے ایک اہلکار جو چوکی کے باہر کھڑا تھا اسنائپر بندوق سے نشانہ بناکر ہلاک کردیا اور بعد میں دشمن کی چوکی پر گرنیڈ لانچر و راکٹوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دُشمن فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہداری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج و انکے سامراجی منصوبوں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

 

 

Exit mobile version