Homeخبریںجیرفت جیل میں ایک بلوچ سمیت دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی

جیرفت جیل میں ایک بلوچ سمیت دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی

جیرفت ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق جیرفت جیل میں ایک بلوچ سمیت دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہدی سالاری اور محمد دارائی نامی بلوچ قیدیوں سمیت دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جنہیں اس سے قبل منشیات سے متعلق جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعرات 25 مئی 2023 کو فجر کے وقت جیرفت سینٹرل جیل میں دو قیدیوں مہدی سالاری اور زاہدان سے تعلق رکھنے والی 30 سال کی عمر کے محمد دارائی کو سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔

ان دونوں قیدیوں کو جنہیں پہلے منشیات سے متعلق جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے منگل کو جیرفت جیل کے سولیٹری سیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

ہینگاو کو بتایا گیا ہے کہ مہدی سالاری اور محمد دارائی ی کو 3 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا اور عدالتی نظام نے سزائے موت سنائی تھی۔

 ان دونوں قیدیوں کی پھانسی کی خبر کا اعلان اس خبر کے لکھے جانے تک سرکاری میڈیا بالخصوص عدلیہ کے قریبی میڈیا میں نہیں کیا گیا۔

Exit mobile version