Homeخبریںخاران: جنگل میں قابض پاکستانی فورسز کا گھروں پر سرچ آپریشن، تین...

خاران: جنگل میں قابض پاکستانی فورسز کا گھروں پر سرچ آپریشن، تین افراد لاپتہ

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران جنگل ایریا کلی رحمت اللہ میں قابض پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا ہے۔

جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے افراد کی شناخت ارشاد ولد امین اللہ ، داوُد ولد محمد انور اور امین اللہ ولد عبدالقادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ 

قریبی ذرائع کے مطابق اس دوران قابض فورسز کے اہلکار خلیل نامی ایک اور شخص کو بھی تلاش کررہے تھے، جبکہ وہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔ 

ذرائع کے مطابق قابض فورسز کے کم از کم بیس گاڑیوں پر مشتمل کانوائے نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد مزکورہ افراد کو جبرا حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے افراد میں سے دو سرنڈر شدہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد نے رواں سال پاکستانی فورسز کے سامنے سرنڈر کردیا تھا جسکے بعد خاران ایف سی کے کرنل سمیت انٹیلیجنس ادارے انہیں متواتر حراساں کررہے تھے کہ وہ قومی تحریک کے خلاف کام کریں۔

Exit mobile version