Homeخبریںخاش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں...

خاش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

خاش( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو خاش شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ قتل ہونے والے اس شہری کی شناخت اللہ بخش جمالزہی ولد قادربخش ہے۔

  رپورٹ کے مطابق مسلح افراد اللہ بخش کو قتل کرنے کے بعد فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگئے۔

 خبر لکھے جانے تک اس بلوچ شہری کے قتل کے محرکات کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Exit mobile version