Homeخبریںخطرناک مواد سے بھرا بحری جہاز گڈانی پہنچ گیا۔

خطرناک مواد سے بھرا بحری جہاز گڈانی پہنچ گیا۔

گڈانی(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق انٹرپول کے وارننگ کو مسترد کرتے ہوئے جہاز مالکان نے خطرناک مواد کے ساتھ جہاز کو گڈانی پہنچا دیا ہے۔

زرائع کے مطابق جہاز میں 15 سو ٹن کے قریب خطرناک مواد موجو ہے ۔ اس بحری جہاز کو بنگلا دیش اور بھارت نے اجازت نہیں دی تھی، ممبئی میں جہاز کا نام تبدیل کرکے ایف ایس او راڈینٹ سے چیریش کردیا گیا،نام تبدیل کرکے بحری جہاز چیریش 21 اپریل کوممبئی سے کراچی پہنچا جہاز مالکان نے متعلقہ حکام کی مبینہ ملی بھگت سے جہاز 30 اپریل کوگڈانی پہنچادیا۔

ذرائع کے مطابق انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی( ای پی اے) بلوچستان نےمتعلقہ اداروں کی رپورٹ کے بغیر ہی جہاز کاٹنےکی اجازت دےدی، انٹرپول کےخط پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور وزارت بحری امور سمیت 3 وفاقی وزارتیں صرف خطوط کا تبادلہ کرتے رہیں ہے ایم ایس اے، ای پی اے بلوچستان اور کسٹمز ممنوعہ مواد لانے والے جہاز کو روکنے کے ذمہ دار تھے۔

اطلاعات کے مطابق حکام کو یہ بخوبی معلوم تھا کہ جہاز میں انتہائی خطرناک مواد موجود ہے.

Exit mobile version