Homeخبریںدلگان: قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 17 سالہ...

دلگان: قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان شہید

دلگان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل شام کے وقت دلگان شہر میں ایک 17 سالہ بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان احسان یوسف زہی ولد مراد ساکن مند جلگاہ دلگان شہید ہوگیا ۔

  باخبر ذرائع کے مطابق یوسف دلگان شہر سے موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں مند جلگاہ جا رہے تھے کہ راستے میں انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے روک کر اسے چور سمجھ کر ان فائر کھول دی ۔

 کہا جاتا ہے کہ اس نوجواب کی لاش کو زاہدان فرانزک میڈیسن منتقل کرنے کے آج انہیں دلگان منتقل کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version