Homeخبریںراغے بلوچ آباد میں پاکستانی آرمی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ بی...

راغے بلوچ آباد میں پاکستانی آرمی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے واشک کے علاقے راغے میں بلوچ آباد میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر 25 مارچ کو شام سات بجکر تیس منٹ پر اسنائپر ، راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ایک فوجی کو اسنائپر سے نشانہ بناکر ہلاک کیا اور فورا بعد راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا۔ اس سے دشمن پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version