Homeخبریںریاستی اہم آلہ کار ڈاکٹر علی جان کو ہلاک کیا۔ بی این...

ریاستی اہم آلہ کار ڈاکٹر علی جان کو ہلاک کیا۔ بی این اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاب گورکوپ کے مقام پر ریاستی اہم آلہ کار، قومی مخبر اور لشکرے خراسان کے اہم کارندے ڈاکٹر علی جان ولد صاحبداد پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ پاکستانی فوج کے ایک اہم ٹاسک کو سرانجام دینے تربت جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

ترجمان کے بقول مزکورہ شخص 2016 سے پاکستانی فوج ، مزہبی دہشتگرد گروہ لشکرے خراسان کے ساتھ ملکر بلوچ سرمچاروں کے خلاف گورکوپ، تربت، ہوشاب، پیدراک شادی کور پسنی اور پنجگور میں بہت سے آپریشنز میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری تنظیم نے مزکورہ شخص کو بلوچ ہونے کے ناتے2021 اور 2022  کو رابطہ کرکے ریاستی بلوچ نسل کش پالیسیوں سے دور رہنے کی تنبیہ کی تھی اسکے باوجود وہ مذہب کے نام پر لوگوں کو قتل اور بے گناہ بلوچوں کی اغواہ نما گرفتاری،بلوچ سرمچاروں کے خلاف سرگرمِ عمل رہا اور بلوچ نوجوانوں کو سرنڈر ہونے، پاکستانی فوج اور مزہبی دہشت گرد گروہ لشکرے خراسان کے ساتھ دینے کا دعوت دیتا رہا ۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ قومی مجرم ڈاکٹر علی جان ولد صاحبداد کی ہلاکت کی زمہ داری ہماری تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی قبول کرتی ہے اور اس حملے میں ایک بلوچ بیٹی بھی زخمی ہوی جس سے ہمیں گہرا افسوس ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری نتظیم ایک بار پھر اُن تمام بلوچوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ اپنی سرزمین، قوم ، قومی تحریک اور بقا کے خلاف تمام سر گرمیوں سے دور رہیں بصورت دیگر اُنہیں بخشا نہیں جائے گا۔

Exit mobile version