Homeخبریںزامران، ہیرونک اور خاران میں پاکستانی فوج اور ریاستی آلہ کار پر...

زامران، ہیرونک اور خاران میں پاکستانی فوج اور ریاستی آلہ کار پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

شال:(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے

سرمچاروں نے زامران، ہیرونک اور خاران میں تین مختلف حملوں میں پاکستانی فوج اور دشمن آلہ کار کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

ترجمان کے مطابق آٹھ اکتوبر بروز منگل شام چھ بجے کیچ کے علاقے زامران میں ڈیلِککّ کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر جدید و بھاری خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

دوسرے حملے میں سرمچاروں نے نو اکتوبر کی رات ساڑھے ایک بجے کے قریب کیچ کے علاقے ہیرونک میں پہاڑی کے اوپر قائم دشمن پاکستانی فوج کے چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں آٹھ اکتوبر کی شام سات بجے خاران میں چیف چوک کے مقام پر سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ریاست کے اہم کارندے شفیع محمد یلانزئی کو ہلاک کردیا۔

شفیع محمد یلانزئی ایف سی اور خفیہ اداروں کے لئے جاسوس کے طور پر کام کرتا تھا اور بلوچ عوام کے خلاف کئی ریاستی آپریشنوں میں معاونت کرتا رہا جسے کل شام خاران بازار میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے غیر موثر کردیا۔

ترجمان نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام ریاستی جاسوس اور مخبروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ راہ راست پر آجائے ورنہ انکا انجام بھی شفیع محمد جیسا ہوگا۔

بیان کے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک فورسز اور اس کے معاونت کاروں کو نشانہ بناتی رہیگی۔

Exit mobile version