Homeخبریںزاہدان، سینٹرل جیل میں بلوچ قیدی کی پھانسی

زاہدان، سینٹرل جیل میں بلوچ قیدی کی پھانسی

زاہدان (ہمگام نیوز) زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 25 جون کو زاہدان سینٹرل جیل میں “اسحاق خانشینی” نامی بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دی گئی ـ

40 سالہ اسحاق کے پانچ بچوں کے والد ہیں اوران کا تعلق میرجاوہ سے بتایا گیا ہے ـ اس بلوچ قیدی کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے اور اس کے ایک بچہ جسمانی معزوری کا شکار ہے ـ

بتایا جاتا ہے کہ اسحاق کو 2020 میں زاہدان سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کے بغیر اسے پھانسی دے دی گئی تھی ـ

Exit mobile version