Homeخبریںزاہدان: ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

زاہدان: ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز زاہدان میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر بلوچ نوجوان فیولر جانبحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے ایک بلوچ نوجوان جو اپنے خاندان کی روزی روٹی کے لیے ایندھن برداری کا کام کرتا تھا ، زاہدان مرجاوہ محور میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

جانبحق اس نوجوان کی شناخت زاہدان سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ بیٹا عبداللہ براہوئی ولد ظاہر ہے، عبداللہ خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا، جو اپنے چچا کے ساتھ اپنے خاندان کی روزی روٹی کے لیے ایندھن برداری کا کام کرتا تھا ۔

 واضح رہے کہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع کی کمی نے بلوچ شہریوں کے لیے معمولی آمدنی اور روزی روٹی کمانے کا واحد راستہ ایندھن برداری ہے جیسے فارسی میں ان افراد کو سوختبر اور بلوچ تیلکش کہا جاتا ہے۔

 غربت ، ضرورت اور بے روزگاری کی وجہ سے بلوچ نوجوان اس غیر منظم، جاں لینے والی اور خطرناک کاروبار کا رخ کرتے ہیں، اور کئی بار قابض ایرانی فورسز اور آرمی کی براہ راست فائرنگ کا بھی نشانہ بن جاتے ہیں یا سڑک کے حادثات میں زندہ جل کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کم از کم 82 بلوچ ایندھن بردار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

Exit mobile version