Homeخبریںزعمران میں پاکستانی فوج پر حملہ کیا ہے۔ بی ایل ایف

زعمران میں پاکستانی فوج پر حملہ کیا ہے۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تیرہ اپریل کو شام چھ بجے کیچ کے علاقے زعمران میں زامری کور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر، راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اسنائپر سے چوکی کی سیکورٹی پر معمور اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد سرمچاروں نے چوکی کو خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور اے ون کے گولے فائر کئے۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version