نصرآباد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منگل کو زھک اور نصرآباد ہائی وے پر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 2 بلوچ شہری جاں بحق 6 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصرآباد اور زھک شاہراہ پر دو گاڑیوں کی آپسی تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقعہ پر جانبحق ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوئے تاہم اطلاع ملنے تک جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ـ
بتایا جاتا ہے کہ یہ سڑک حادثہ کل شام 6 بجکر 12 منٹ پر زھک سے نصرآباد کے محور میں 14 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں 2 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہلال احمر نے طبی مراکز پہنچایا۔