Homeخبریںزیارت اور اوتھل میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

زیارت اور اوتھل میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) زیارت میں ڈیم میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز حکام کے مطابق اتوار کو زیارت کے علاقے سخوبی ڈیم پر پکنک منانے کے لئے آنے والاسیاح ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

لیویز حکام نے مسلسل پانچ گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد لاش کو ڈیم سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ لیویز کے مطابق جاں بحق ہونے والے سیاح کا تعلق ہزارہ قبیلے ساکن ہزارہ ٹاﺅن کوئٹہ سے تھا، مزید کارروائی جاری ہے۔

علاوہ ازیں اوتھل میں مٹھڑی پکنک پوائنٹ پر نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اوتھل میں مٹھڑی پکنک پوائنٹ پر نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

Exit mobile version